ابنا: نیکولس مادورو نے کہا کہ ہنڈوراس کے عوام سیاسی نظر نے بالغ ہیں اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں اور اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ دوسرے ممالک سے لوگ ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔ وینزویلا کے صدر نے کہا کہ امریکی سفیر نے ہنڈوراس میں ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد اس ملک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کا بیان اس بات کی واضح نشانی ہے کہ امریکی حکام ہنڈوراس کے انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں اور اس طرح کے اقدامات قابل برداشت نہیں ہیں۔ صدر مادورو نے کہا کہ ہنڈوراس کے عوام کو ہی اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے اور امریکی حکام کے چاہئے کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہنڈوراس میں صدارتی انتخابات ہوئے تھے۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483732
وینزویلا کے صدر نے ہنڈوراس کے داخلی امور میں مداخلت اور اس ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔